5وفاقی بجٹ میں بلوچستان کیلئے ایک منصوبہ بھی شامل نہیں کیا گیا مسترد کرتے ہیں ،مختلف سیاسی وسماجی حلقوں اور ٹریڈ یونینز نے خبر رساں ادارے سے بجٹ پر تبصرہ

جمعرات 13 جون 2019 21:30

ؐقلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2019ء) وفاقی بجٹ میں بلوچستان کیلئے ایک منصوبہ بھی شامل نہیں کیا گیا ہے موجودہ 2019۔

(جاری ہے)

20 کا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے اس کو مسترد کرتے ہیں،ان خیا لات کا اظہار مختلف سیاسی وسماجی حلقوں اور ٹریڈ یونینز نے خبر رساں ادارے سے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیامیرمنیراحمدشاہوانی ،حاجی عزیزمغل ،سردارعلی اکبر مینگل شبیر احمد محمدحسنی، حافظ محمدقاسم لہڑی، صالح خلجی، علی احمدبلوچ، وڈیرہ رحیم مینگل ،عبدالصمدلہڑی،میر مبارک محمد حسنی مولوی شاہ محمد مولوی ،محمدحیات ،فیض نیچاری ،میرمحمداسحاق میروانی محمدنواز زہری، غلام جیلانی بلوچ،علی رودینی، خدارحیم مینگل ٹکری نورجان مینگل علم خان شبیراحمد بلوچ حاجی دادمحمد بلوچ، میرغلام حسین شاہوانی میرجمعہ خان نیچاری یاسین بلوچ حافظ عبدالقدوس عباسی ڈاکٹرخدائے رحیم مغل ایڈووکیٹ خلیل شادیزئی حاجی غلام قادر عمرانی میرنزیرنیچاری مولوی یونس لہڑی حاجی عبدالواحد پندرانی غلام قادرنیچاری عرف شکتی ودیگر نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کے طرز عمل پرچل رہی ہے یہ ایک عوام دشمن بجٹ ہے اس بجٹ میں غریب عوام پر مہنگا ئی کے بم گرائے گئے نئے پاکستان میں حکومت نے مہنگائی کاطوفان لاکر غریب عوام کی کمرتوڑ دی ہے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو مکمل طورپرنظر انداز کرکے بلوچستان کاایک بھی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت بھی بلوچستان کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کررہی ہے اس سے بلوچستان میں نفرتوں میں مزیداضافہ ہوگا بلوچ عوام کے احساس محرومی مزیداضافہ ہوگا موجود حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیاگیا ہے موجودہ حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں عوام نے اس حکومت پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا حکومت نے عوام کے امیدوں پر پانی پھیردیا غربت کے ستائے عوام خودکشی پرمجبور ہوچکے ہیں موجودہ حکومت ملک کو بحران سے نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں غریب عوام کے خون پسینے چوسنے والے حکمرانوں کاحال بھی پہلے والے حکمرانوں جیساہوگا بلو چستان کے عوام نے وفاقی بجٹ کو مکمل مسترد کر دیا ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ پالیسی پر نظر ثانی کرکے عوام کیلئے مثبت بجٹ پیش کرے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر ہوگی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں