سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی نے میر دودان زہری کے اغوا کی کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی

جمعرات 3 اکتوبر 2019 19:39

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی نے میر دودان زہری کے اغوا کی کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی
قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی نے میر دودان زہری کے اغوا کی کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی نواب ثناء اللہ خان زہر ی گزشتہ روز سیشن جج کی معزز عدالت کے رو برو پیش ہوئے جس پر معزز عدالت نے ان کی قبل از گرفتاری کی ضمانت منظور کرلی اس موقع پر نواب ثناء اللہ خان زہری کے وکیل شاہ محمد جتوئی مسلم لیگ لائرز کے سینیئر وکیل محبوب علی محمد حسنی سمیت دیگر وکلا سیاسی و قبائلی رہنماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وزیر آعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی نے وکلا اور مسلم لیگ کے کارکنا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور ان کے کیئے گئے فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مجھ پر سیاسی اختلافات کی وجہ سے الزامات لگائے گئے ہیں اور میں اپنے دفاع کا حق رکھتا ہوں نواب ثناء اللہ خان زہر ی نے کہا کہ موجودہ حکومت نااہل اور نالائقوں کی حکومت ہیں اس کے خلاف بھر پور جدو جہد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے حکم پر مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھر پور طریقے سے شامل ہو نگے اور اس سلیکٹڈ حکومت کی چھٹی کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ میاں محمد نواز شریف باعزت بری ہو کر اپنے عوام کی بھر پور قیادت کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم ہر مشکل وقت کی سختیاں جھیلنے کے لیئے زہنی طور پر تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں میں بہت جلد قلات کا دورہ کرکے پارٹی اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے اقدامات کرونگا مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وزیر آعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی سے زہری ہائوس قلات میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر کامریڈ حاجی عبدالواحد زہری ملک محمد سلیمان زہری جنرل سیکریٹر ملک عبدالحلیم زہری قاری غلام مصطفی نیچاری ملک زکرخان زہری میر ریاض احمد پندرانی مقبول احمد پندرانی احسان اللہ زہری خدارحیم زہری امان اللہ زہری ریاض احمد پندرانی اور دیگر نے بھی ملاقات کیا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں