قلات ، آٹھ سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم محلے دار نکلا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:09

قلات ، آٹھ سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم محلے دار نکلا
قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پولیس نے 8 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی قلات رینج جاوید اختر اوڈھو نے میڈیا کو بتایا کہ قلات میں 2 روز قبل 8 سالہ بچے عمران کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکیلاش پہاڑی علاقے میں پھینک دی گئی تھی، پولیس نے جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے تحقیقات کیں اور اس واردات میں ملوث ملزم احسان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے 2 مزید ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا، تینوں ملزمان بچے کے محلے دار ہیں ، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔جاوید اختر اوڈھو کے مطابق وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو نے ملزمان کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کیلئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں