بلوچستان ،سوراب سے دو مبینہ دہشتگرد پکڑ ے گئے ، دستی بم بر آمد

جمعہ 30 جولائی 2021 13:32

بلوچستان ،سوراب سے دو مبینہ دہشتگرد پکڑ ے گئے ، دستی بم بر آمد
سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) بلوچستان کے ضلع سوراب سے سی ٹی ڈی نے دو مبینہ دہشتگروں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق سوراب میں ایک مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارکر وہاں موجود دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مواد، ٹراما کارڈ ، ڈیٹونٹر اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں