بلوچستان کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

قلات اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 اپریل 2022 00:03

بلوچستان کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2022ء) بلوچستان کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، قلات اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو بلوچستان میں آنے والے زلزلے نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی رات کو ضلع قلات اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تو لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 عشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، گہرائی زیر زمین 20 کلومیٹر اور مرکز قلات کے قریب کا ہی علاقہ تھا۔ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کچھ زیادہ محسوس ہوئی، تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں