جمعیت علماء اسلام ضلع شہیدسکندرآبادسوراب کے زیراہتمام عیدملن پارٹی کااہتمام ،ْ سوراب سمیت ملحقہ علاقوں سے سینکڑوں کارکناں کی شرکت

منگل 19 جون 2018 16:15

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع شہیدسکندرآبادسوراب کے زیراہتمام عیدملن پارٹی کااہتمام سوراب سمیت ملحقہ علاقوں سے سینکڑوں کارکناں کی شرکت ،عام انتخابات میں حلقے سے امیدواروں کی نامزدگی پرمکمل اعتمادکااظہاراورکامیابی کے لے لئے بھرپورجدوجہدکرنے کاعزم ،جمعیت علماء اسلام ضلع شہیدسکندرآبادسوراب کے زیراہتمام عیدکے دوسرے دن مدرسہ دارلعلوم محمدیہ بالینہ رودینی میں ایک عظیم الشان عیدملن پارٹی کااہتمام کیاگیاجس میں سینیئراراکین مولاناعبدالرحمن مولانامحمدہاشم مولانامنیراحمدزہری مولانااللہ بخش ساسولی مولاناشبیراحمدلہڑی مولانامحمدسعیدعمرانی مولاناعبدالصمدلانگو مولاناامان اللہ گرگناڑی مولانامحمدعظیم لہڑی امان اللہ کھیازئی مولاناعبدالباسط لہڑی مولانامحمدیحییٰ عبدالعزیزلہڑی سمیت شہراورملحقہ علاقوں گدر،مولی جیوالاکھوریان آڑچنوحاجیکہ دشت گوران بتگوماراپ شانہ شہدازئی چُرک خل بھٹ سے سینکڑوں کی تعدادمیں مقامی عہدیداران اورکارکنان نے شرکت کی ،عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اورشرکاء نے حلقہ سے امیدواروں کی نامزدگی سے متعلق پارٹی فیصلہ پرمکمل اعتمادکااظہاراور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھرپورجدوجہدکرنے کاعزم کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام یہاں کی موثراورسب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے امیدواروں نے حلقے سے مختلف ادوارمیں کامیابی حاصل کرکے ریکارڈعوامی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ،ہمارے ادوارکے اجتماعی منصوبوں کی نظیرآج تک نہیں ملتی انہوںنے کہاکہ جے یوآئی میں دستورکی پابندی اوراورقائدین کی اطاعت لازمی امرہے جس سے کوئی بھی نظریاتی اورمخلص کارکن زرہ بھرانحراف نہیں کرسکتااب جبکہ دیگرنمائندوں سے مایوس یہاں کی عوام حلقے سے جے یوآئی پرملااعتمادکااظہارکرکے اسے کامیاب دیکھناچاہتی ہے توہماری کامیابی سے خائف قوتیں ایک بارپھرروایتی حربوں کاسہارالیکرجے یوآئی کے راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے سازش کررہی ہیںمگراب غیورکارکن اورہمدردہرسازش اورحربہ سے بخوبی آگاہ اورانہیںناکام بنانے کاعزم کرچکے ہیں آج کی فقیدالمثال عیدملن پارٹی میں کارکناں کی تاریخی شرکت اس بات کاثبوت ہے کہ جے یوآئی کے صفوں میں دراڑڈال کر پارٹی کی متوقع کامیابی میں رکاوٹ پیداکرنے والوں کی گھنائونی سازش بے نقاب ہوچکی ہے اوران شاء اللہ آنے والادورجمعیت علماء اسلام کاہے ،شرکاء نے اس عزم کابھرپوراعادہ کیاکہ جے یوآئی میں علاقائی،لسانی اورقبائلی تعصب کی کوئی گنجائش نہیں پارٹی اورقائدین کی جانب سے جوبھی امیدوارنامزدہوچکاہو اس کی کامیابی کے لئے جدوجہدہمارامقصداورمشن ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی اورکمی جماعت کے حکم اوردستورسے خیانت تصورہوگی،ضلع شہیدسکندرآبادکے کارکناں جماعت کے فیصلے پرمکمل اعتمادکااظہارکرکے نامزدامیدواروں کی کامیابی کے لئے اپنی تما م ترصلاحیتوں کوبروئے کارلانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں