چوروں ،منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی جاری رکھیں گے ،پولیس میں کوئی سستی نہیں ہوگی ،ایس پی قلات

بدھ 16 جون 2021 16:56

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ایس پی قلات عبدالرئوف بڑیچ نے کہا ہے کہ قلات میں چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے قلات پولیس میں کوئی سستی نہیں ہوگی قلات کے عوام اور صحافی پولیس کا ساتھ مدد کر یں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات کے سینئرصحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی ایس ایچ او میر نزیراحمد عمرانی بھی موجود تھے اس موقع پر قلات میں امن وامان کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ صحافیوں نے اپنی مثبت تجاویز سے ایس پی کو آگاہ کیا اور قلات میں پولیس کے کردار کو سراہا ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ نے قلات میں صحافیوں کے مثبت کوششوں کی تعریف کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر میر شادی خان مینگل انور مینگل قادر شاہ عبداللہ لہڑی یوسف مینگل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں