قلات کے عوام کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہے، پاکستان سنی تحریک

بدھ 13 جون 2018 20:44

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان سنی تحریک کے حلقہ پی بی 37 کے امیدوار میر نصیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ قلات کے عوام کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہے گزشتہ پانچ سالوں میں جس طرح قلات کے عوام کا استحصال کیا گیا تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی عوام کے پیسوں کو لوٹنے والوں کا احتساب ناگزیر ہوچکاہے ان خیالات کا اظہا انہوں نے گزشتہ روز مشرق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر جمیل احمد محمد شہی و دیگر بھی موجود تھے نصیر احمد محمد شہی نے کہا کہ قلات میں ترقی کے دعوے صرف اخبارات تک محدود ہیں ترقی کے نام پر اپنے من پسند افراد کو خوب نوازا گیا عوام کے پیسوں کو جس تیزی کے ساتھ کمیشن اور کرپشن کی نذر کردیا گیا اسکی مثال تاریخ میں بھی نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ قلات اورا س کے عوام کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قلات کی خستہ حال سڑکیں ترقی کے پول کھول دی ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کاسٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں