محکمہ صحت میں ملازمین کی حق تلفی اور جائز حقوق کی دانستہ طور پر پامالی سے ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ رہی ہیں، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ قلات

بدھ 13 جون 2018 20:44

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوایشن ڈسٹرکٹ قلات یونٹ کے صدر حافظ محمد ناصر مینگل ،نائب صدر نذیر احمد شاہوانی ،خازن لعل بخش سینئر رہنمائوں حاجی ہدایت اللہ پندرانی،ضیاء اللہ مینگل،اعجاز احمد و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت میں ملازمین کی حق تلفی اور جائز حقوق کی دانستہ طور پر پامالی سے ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے سروس رولز نہ بننے کی باعث کلریکل اسٹاف کی ترقیاں رکھے ہوئے ہیں دوسرے محکموں میں درجہ چہارم کے ملازمین20 فیصد پروموشن کوٹہ پر با قاعدہ عمل کیا جارہا ہیں جبکہ محکمہ صحت میں درجہ چہارم کے ملازمین کے بیس فیصد پروموشن کوٹہ پر دانستہ طور پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے جس سے محکمہ صحت درجہ چہارم کے ملازمین میں سخت مایوسی پھیل رہی ہیں انہوں نے حکام بالا سے پرزور اپیل کی ہیں کہ وہ محکمہ صحت کے جائز حقوق جن میں کلرکس کی سینیارٹی لسٹ مرتب کرنا،درجہ چہارم کے بیس فیصد کوٹہ پر جلد از جلد عمل کرنے لیے اقدامات کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کردے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں