قلات ،بی بی حسن بانو کو ان کی بلوچ خواتین کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رہنما بلوچ رابطہ اتفاق تحریک

جمعرات 12 جولائی 2018 22:30

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے بانی بی بی حسن بانو نے پچیس سال تک برات کے پلیٹ فارم پر قائد بلوچ رابطہ اتفاق تحریک پرنس محی الدین بلوچ کی سربراہی میں پورے پاکستان میں خواتین کو منظم کیا اور برات کے پلیٹ فارم پر متحد کیا گلی گلی گھرگھر جاکر بلوچ خواتین کو اپنی حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کرنے کا درس دیا،آج کراچی میں بھی شعبہ خواتین ونگ فعال ہے اور پرنس محی الدین جان ،پرنس یحیٰ جان اور بی بی حسن بانو کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں دن رات مصروف ہیں ،الیکشن اور ووٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم بلوچ خواتین اور بلوچ قوم درمیان اتحاد واتفاق کے لیے جدوجہد کرہے ہیں ،بی بی حسن بانو کو ان کی بلوچ خواتین کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچ رابطہ اتفاق تحریک (برات)کے صوبائی صدر پرنس آغا یحی جان احمد زئی ،شعبہ خواتین کے سر براہ بیگم سارہ شہزادہ عبدالکریم ،بی بی مریم، بی بی زیہ،شعیب بلوچ ،بشیر مینگل سمیت دیگر نے شعبہ خواتین ونگ (برات )کے بانی بی بی حسن بانو کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شعبہ خواتین ونگ کے سینکڑوں خواتین موجود تھے کراچی سے برات خواتین ونگ کے بی بی فوزیہ کی سر برائی میں بڑی تعداد میں کواتین نے ریفرنس میں شرکت کی اس موقع پرمقررین نے کہا کہ بی بی حسن بانو نے خواتین کو برات کے پلیٹ فارم پر جس طرح متحد کیا اور جذبہ اتفاق پیدا کیا وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے بی بی حسن بانو کی بلوچ قوم کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا گیا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھائینگے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں