قلات ،سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، پانچ افراد زخمی

پیر 13 اگست 2018 22:53

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) قلات کے علاقے سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ،حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے ۔

(جاری ہے)

قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلات سے دس کلو میٹر دور سنگداس کے قریب تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی قلات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہسپتال پہنچا دیازخمیوں میں امداد علی عصمت اللہ نادر خان اور شامل ہیں قلات پولیس مزید تفتیش کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں