عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے منتخب کرکے بھیجا ہے ،مولانا سید محمود شاہ

ایوان میں حلقے کی آوازبن کردستیاب وسائل میں درپیش مشکلات کاازالہ کریں گے، رکن قومی اسمبلی

بدھ 15 اگست 2018 16:28

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) رکن قومی اسمبلی مولاناسیدمحمودشاہ نے کہاہے کہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے منتخب کرکے بیھجاہے ایوان میں حلقے کی آوازبن کردستیاب وسائل میں درپیش مشکلات کاازالہ کریں گے ،ہمارے دروازے بلاامتیازسب کے لئے کھلے ہیں کوشش ہوگی کہ اپنے عوام کی خدمت اورنمائندگی کاحق اداکرکے ان کے سامنے سرخروہوجائوں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے سوراب کے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،رکن قومی اسمبلی مولاناسیدمحمودشاہ کاکہناتھاکہ عوام نے ہم پراعتمادکرکے جواعزازبخشاہے اس پران کے مشکورہیں ،ہماری سیاست تمام ترتعصبات سے پاک بلاامتیازہرانسان کی خدمت پرمبنی ہے ماضی گواہ ہے کہ جب بھی ہمارے قائدین کوموقع ملاانہوںنے یہاں کے لوگوں کی خدمت میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ،وفاق میں صوبے اورحلقے کی ترجمانی کی جوزمہ داری میرے کندھوں پرڈالی گئی ہے ان شاء اللہ درپیش مشکلات اورمسائل کے لئے ایوان میں بھرپورآوازبلندکرکے ان کے حل کے لئے ہرممکن جدوجہدکریں گے تمام علاقوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں دستیاب وسائل کے دائرے میں بلاامتیازتوجہ مبذول کرکے لوگوں کی خدمت کریںگے دیہی علاقوں ترجیحی بنیادپر پراقدامات کی ضرورت ہے وہاں کے لوگ آج بھی زندگی کی تمام تربنیادی سہولیات سے محروم ہیں خصوصا حلقے کے دیہی علاقوں میںآب نوشی کامسئلہ سنگین صورتحال اختیارکرچکاہے بجلی سمیت دیگرسہولیا ت کافقدان ہے ،حلقہ انتخاب کے کئی شہروں میں نادراسنٹرتک موجودنہیں جس کے باعث شہری قومی شناختی کارڈکے حصول میں شدیددشواری کاسامناکررہے ہیںاس کے طرح کے دیگر تمام مسائل پرنظرہے ان شاء للہ حل کے لئے بتدریج اقدامات اٹھاکرلوگوں کی مشکلات کاازلہ کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلانے سے گریزنہیں کریں گے ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں