قلات پولیس کی کاروائی جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والا شخص گرفتار

ہفتہ 15 ستمبر 2018 21:48

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) قلات پولیس کی کاروائی جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والا شخص گرفتار ایس ایچ او قلات پولیس ثناء اللہ مینگل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کی ایک شخص نے بازار سے جعلی کرنسی کے زریعے ایک موبائل فون خرید لیا جس پر دوکاندار نے نوٹ کو پہنچانے کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع کیا جس پر قلات پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم مسعود احمد قوم محمد حسنی سکنہ خیل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے جعلی کرنسی برآمد کرلیا قلات پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں