ایرانی تیل پر پابندی بلوچستان کے غریب عوام کی معاشی قتل کے مترادف ہے ، حافظ محمدا براہیم لہڑی

پیر 24 ستمبر 2018 19:10

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سالار اور متحدہ مجلس عمل بلوچستان کے ترجمان حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے کہا ہے کہ ایرانی تیل پر پابندی بلوچستان کے غریب عوام کی معاشی قتل کے مترادف ہے بلوچستان میں پہلے سے روزگار کے مواقع نہیں ہے رہی سہی کسر بلوچستان حکومت نے ایرانی تیل پر پابندی لگا کر پوری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نوجوان ڈگریاں لیکر کے روزگار کے لیئے در بدر کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور ہیں اور سینکڑوں اسامیاں خالی بھی ہیں مگر حکومت صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ان خالی اسامیوں کو پر نہیں کیا جارہا ہیں انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کے کاروبار سے بلوچستان کے ہزاروں گھرانوں کے چھولے جلتے ہیں اگر اس پر پابندی لگائی گئی تو لاکھوں لوگ بے روزگار ہو کر نان شبینہ کے لیئے محتاج ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو رو ز گار نہیں دے سکتے ہیں تو ان کا روزگار بھی نہ چھینے انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کے کاروبار شروع ہو نے سے بلوچستان میں امن و امان چوری و ڈکیتی کے وارداتوں میں بھی واضح کمی آگئی ہیں اس کی بنیادی وجہ یہی کہ بے روگار نوجوان اس ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کے بندش سے بے روزگاری میں زبردست اضافہ ہو جائے گی حکومت ایرانی تیل کی بندش سے قبل ان تمام لو گوں کو روزگار فراہم کرے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں