ڈسٹرکٹ کونسل قلات کا سال 2018/19کا سالانہ پچیس کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور

پیر 24 ستمبر 2018 19:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ کونسل قلات کا سال 2018/19کا سالانہ پچیس کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور ،بجٹ کو صحت ،تعلیم پینے کے صاف پانی اور سڑکوں کے تعمیر پر خرچ کیا جائے گا،تمام کونسلران کو ساتھ لیکرچلیں گے ان خیالات کا اظہار چئیر مین ڈسٹرکٹ کونسل قلات میر عبداللہ جان لانگو نے ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ڈسٹرکٹ کونسل کے کونسلران نے اپنے اپنے حلقوں کی اسکیمات سے متعلق تجاویز پیش کی اور پورے ایوان نے متفقہ طور پر پچیس کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا بجٹ اجلاس سے سردار غلام حسین عمرانی،سردار اسد خان شاہوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اپنے مختصر دور میں عوام کو ہرممکن سہولیات دینے کی بھر پور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ سال /19 2018 بجٹ کو صحت تعلیم سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور پینے کا صاف پانی کی فراہمی پر خرچ کرینگے جبکہ اس حوالے سے تمام کونسلران نے اپنی تجاویز پیش کرچکے انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام کونسلران کو ساتھ لیکر چلونگا ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں