قلات میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنرنے کیا

پیر 24 ستمبر 2018 19:10

قلات میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنرنے کیا
قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) قلات میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا مہم کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر زاہد لانگو نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا تین روزہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا مہم کے دوران سینتالیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے ڈی ایچ او کا مہم کے افتتاح سے قبل اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ قلات میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح ڈی ایچ کیو اسپتال میں اسسٹنٹ کمشنر زائد لانگو نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر کیا اس موقع پر ڈی ایچ اوڈاکٹر نسیم لانگو نے کہا کہ مہم میں 161ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں چھ ٹرانزٹ جبکہ 37فکسڈ سینٹر قائم کر دئیے گئے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد زائد لانگو نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا خصوصاًًوالدین محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال کے عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر ہمیشہ کی معزوری سے بچائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ای پی آئی کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر اقبال نورزئی ڈاکٹر نصراللہ ڈاکٹر گھنشام و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں