قلات،عیسائی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) عیسائی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا خطیب جا معہ مسجد مولانا عبدالطیف شاہ نے کلمہ طیبہ پڑھائی تفصیلات کے مطابق خانیوال کا رہائشی عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان راشد نعیم نے گزشتہ روز مدرسہ تجوید القران میں پہنچ کر خطیب جامعہ مسجد مولانا عبدالطیف شاہ کے ہاتھ اسلام قبول کرلیا اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی آغا فضل الرحمان شاہ ،نواب زادہ میر نوروز خان زہرہ آغااحمد شاہ آغا عبیداللہ شاہ ودیگر بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر نومسلم راشد نعیم نے کہا کہ میں نے مولاناطارق جمیل کی تقاریر سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں