صوبائی حکومت بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کے لیئے اقدامات کررہی ہے ،میر حاجی محمد خان لہڑی

اسکولوں میں اساتزہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے بہت جلد8 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں گی،صوبائی مشیر تعلیم

اتوار 11 نومبر 2018 17:50

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور صوبائی مشیر تعلیم میر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کے لیئے اقدامات کررہی ہیں اسکولوں میں اساتزہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے بہت جلد8 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں کی جائے گی اور اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہیں تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل فراہم کر نے کے لئے جدید سائنسی تعلیم سے استفادہ کر نا ہو گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ،صوبائی مشیر تعلیم میر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے بلوچستان میں محکمہ تعلیم پرکوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم مسائل کا شکار ہو گیا ہیں اسکولوں میں اساتزہ کی کمی جیسے اہم مسائل سے چشم پوشی کی گئی جس کی وجہ سے اساتذہ کی کمی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں اور اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت پر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ وزیر آعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کے لیئے خصوصی اقدامات کیئے جارہے ہیں اس سلسلے میں بہت جلد آٹھ ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر میرٹ پر بھرتیا ں شروع کیا جارہا ہیں تاکہ اسکولوں میں اساتزہ کی کمی کو دور کیا جاسکے اوراسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار تعلیم کی ترقی پر منحصر ہیں اور جب تک ہم اپنے بچوں کو جدید تعلیم کی زیور سے آراستہ نہیں کریں گے اس وقت تک ہم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتے ہیں انہوں کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو جدید تعلیم کی سہولتیں مہیا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کامستقبل روشن اور تابناک ہوں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں