قلات میں ڈپٹی کمشنر آغا نیبل اختر نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا

پیر 10 دسمبر 2018 17:13

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ملک بھر کی طرح قلات میں بھی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر قلات آغا نبیل اختر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا با قاعدہ افتتاح کر دیا اس موق پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم لانگو ایم ایس ڈی ایچ کیو قلات ڈاکٹر محمد اقبال نورزئی ڈبلیو ایچ او کے نمائیندے ڈاکٹر نصرت بلو چ اور دیگر حکام موجود تھے تین روزہ مہم کے دوران 47ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلے میں انیس یونین کونسلوں کے لیئے 160 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں 37 فکسڈ پوئنٹس 6 ٹرانزٹ پوئنٹس تشکیل دیئے گئے ہیں جو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بلائیں جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات آغا نبیل اختر نے کہا کہ بچوں کو مستقل معزوری سے بچانے کے لیئے پولیو کے قطرے ضرور پالائے جائیں اس سلسلے میں قلات کے معتبرین سیاسی و مذہبی رہنماء اور صحافی اپنا بھر پور کردار ادا کرے تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پلانے سے نہ رہ جائے انہوں نے کہا کہ تین روزہ مہم کے دوران محکمہ صحت کے ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائیں گے اگر کوئی بھی بچہ قطرے پلانے سے رہ جائے تو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی ایچ او آفس ڈسپینسریز سے پولیوں کے قطرے بہ آسانی پلائے جا سکتے ہیں والدین محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں