قلات، صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی کی کارکردگی قابل تعریف ہے،میر قادربخش محمد حسنی

جمعہ 18 جنوری 2019 21:09

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) سیاسی و قبائلی رہنما میر قادربخش محمد حسنی، خدائے رحیم مینگل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی کی کارکردگی قابل تعریف ہے موصوف کی عوامی خدمات کھلی کتاب کی مانند ہے موصوف ہر وقت عوامی خدمت میں مصروف ہے ان کی سیاست میں حصہ لینے کا مقصد صوبے کے غریب عوام کی خدمت ہیصوبے اور ضلع چاغی کی پسماندہ علاقوں کی ترقی تعلیم صحت سمیت پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہے انشا اللہ بہت جلد میرعارف جان کی قیادت میں صوبہ اور ضلع چاغی سے پسماندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا صوبہ ترقی اور عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان اور صوبائی کابینہ کے تمام ممبران کو ملازمت کی مد میں 5 سال عمر میں رعایت دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اس سے صوبے کے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو فائدہ ہوگا صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا دور ہوگا ہم موصوف کو صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں