قلات، کلی لامبوج محمدتاوہ میں واٹرسپلائی کی منظوری دی جائے،عبدالسلام عمرانی

جمعہ 18 جنوری 2019 21:09

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی قلات محمدتاوہ کے رہنماوں ٹکری عبدالسلام عمرانی،فضل اللہ عمرانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کلی لامبوج محمدتاوہ میں واٹرسپلائی کی منظوری دی جائے علاقہ مکین پانی کے حصول کیلئے پانچ کلومیٹردورجانے پرمجبورہیںجس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے انہوں نے صوبائی وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگوسے اپیل کی ہیکہ کلی لامبوج محمدتاوہ میں واٹرسپلائی کی منظوری دیکرعلاقہ مکینوں کادیرینہ مطالبہ پوراکیا جائے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں