قلات، حقوق کے حصول کیلئے بی این پی روزاول سے جدوجہدکررہی ہے،میرسہراب خان مینگل

جمعہ 18 جنوری 2019 21:09

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے سینئررہنما وقبائلی شخصیت میرسہراب خان مینگل نے کہا ہے کہ حقوق کے حصول کیلئے بی این پی روزاول سے جدوجہدکررہی ہے۔ لاپتہ افراد کے حالیہ بازیابی انتہائی مسرت کا لمحہ ہے اس کا کریڈٹ کس کو جاتا ہے اس پربات کرنا کسی کی تعریف یا توثیف نہیں۔بلکہ اس معاملے میں سرداراخترجان مینگل کے مخلصانہ جدوجہدسے انکارنہیں کیاجاسکتا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے آن لائن سیگفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بی این پی کے قائد نے حکومت کوچھ نکاتی ڈیمانڈپیش کیاتھااس میں لاپتہ افرادکی بازیابی بھی شامل ہے۔جس دن سے اس مسئلے کوقائدسرداراخترجان مینگل نے قومی اسمبلی کے فلورپراٹھائی تواس آواز کی بدولت آج کئی سالوں سے لاپتہ نوجوان منظرعام پرآرہے ہیں.ویسے لوگ توکافی عرصہ سے غائب ہوتے آرہے ہیں اس سے قبل ہمارے بہت سے قوم پرست پارٹیوں کے لوگ قومی اسمبلی سینٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں رہے ہیں اورآج بھی ان ایوانوں میں موجود ہیں ان لاپتہ افرادبارے کیوں آواز نہیں اٹھائے مگرافسوس کہ کچھ لوگ اس حوالے سیخوب کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ کریڈٹ سرداراخترجان کوجاتاہے اوریہ ان کے مخلصانہ جدوجہد کاثمرہے۔اورعوام بی این پی کے مخلصانہ جدوجہدپریقین رکھتی ہیں اورصوبے کے عوام سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں متحدہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں