بلوچستان میں خشک سالی کی تشویشناک صورتحال کے مدنظرحکومت کوہنگامی بنیادوں پر عملی کرداراداکرناچاہئے،مولاناسیدمحمودشاہ

میرے حلقے میں شامل تینوں اضلاع قحط سالی سے شدیدمتاثرہیں جہاں تاحال کوئی امدادی سرگرمی شروع نہیں کی گئی ہے ،صورتحال پرتوجہ نہیں دی گئی توقومی اسمبلی میں احتجاج کرکے متاثرین کی آوازاٹھائیں گے،رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:46

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) رکن قومی اسمبلی مولاناسیدمحمودشاہ نے کہاہے کہ بلوچستان میںخشک سالی کی تشویشناک صورتحال کے مدنظرحکومت کوزبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے ہنگامی بنیادوں پر عملی کرداراداکرناچاہئے ،وفاق صوبے میںقحط سالی کی اثرات پرقابوپانے اورمتاثرین کی بحالی کے لئے خصوصی پیکج کااعلان کرے ،میرے حلقے میں شامل تینوں اضلاع قحط سالی سے شدیدمتاثرہیں جہاں تاحال کوئی امدادی سرگرمی شروع نہیں کی گئی ہے ،صورتحال پرتوجہ نہیں دی گئی توقومی اسمبلی میں احتجاج کرکے متاثرین کی آوازاٹھائیں گے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے سکندرآبادسوراب کے صحافیوں سے فون پربات چیت کرتے ہوئے کیا،ایم این اے مولاناسیدمحمودشاہ کاکہناتھاکہ بلوچستان کے اکثراضلاع اس وقت بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں جن میں میرے حلقے کے اضلاع سکندرآبادسوراب ،قلات اورمستونگ بھی شامل ہیں مگرصوبائی حکومت سنجیدہ توجہ دینے اورعملی اقدامات کے بجائے محض زبانی جمع خرچ کرہی ہے ،صوبے کے اکثرعلاقوں میں لوگوں کاگزربسربارانی کاشتکاری اورگلہ بانی پرمنحصرہے مگرخشک سالی کے باعث مذکورہ دونوں شعبے بری طرح متاثرہوچکے ہیں دیگرزرائع معاش نہ ہونے کی وجہ سے لوگ فاقوں پرمجبورہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے حقیقی بحالی اورنقصانات کے ازالے کے بجائے محدودپیمانے پر مخصوص علاقوں میں چندپیکٹ راشن فراہم کرنے پراکتفاکیاجارہاہے جومتاثرین کے ساتھ مذاق ہے، درپیش تشویشناک صورتحال کے مدنظربلوچستان وفاق کی ہنگامی توجہ کے منتظرہے ،قحط سالی کی اثرات پرقابوپانے اور صوبے کے تمام متاثرین کی یکساں بحالی کے لئے وفاقی حکومت خصوصی پیکج کااعلان کرے ،انہوںنے کہاکہ عوام نے ہمیں اپنی خدمت کے لئے منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجاہے اپنے لوگوں کی تکالیف اورمشکلات پرخاموش نہیں رہ سکتے ،خشک سالی کی صورتحال پرسنجیدہ توجہ نہیں دی گئی توقومی اسمبلی کے فلورپرمتاثرین کی آوازاٹھانے کے لئے احتجاج سے بھی گریزنہیں کریں گے ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں