قلات پولیس کی کارروائی، پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

جمعہ 8 فروری 2019 19:06

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) قلات پولیس کی کاروائی پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار ایس ایچ او قلات پولیس ثناء اللہ مینگل کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کی نگرانی میں قلات پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قلات پولیس کے مطلوب اشتہاری ملزم غلام قادر کو کلی گیاوان سے گرفتار کرلیا قلات پولیس ملزم سے مذید تفتیش کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں