قلات میں خون جمادینے والی سردی سے نظام زندگی مفلوج ،ٹھنڈی ہوائوں کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

جمعہ 8 فروری 2019 19:06

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) قلات میں خون جمادینے والی سردی سے نظام زندگی مفلوج ٹھنڈ اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے قلات اور گردونواح میں شدید سردی کی وجہ سے پارہ منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ بجلی اور سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے قلات اور گردو نواح میں گزشتہ روز شدید سردی کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو گئی سائیبریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخبستہ ہوائوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہو گیا محکمہ موسمیات قلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سردی کا یہ سلسلہ اگلے چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہیں دوسری جانب شدید سردی کی وجہ سے مارکٹیں بند اور سڑکیں سنسان رہی جبکہ بجلی اور سوگیس مکمل طور پر بند رہنے کی وجہ سے شدید سردی میں لوگ ٹھٹھرتے رہے قلات کے عوامی حلقوں کیسکو کی جانب سے اٹھارہ گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کی مکمل بندش پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ کیسکو اور سوئی گیس کمپنی قلات کے شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں شدید سردی میں بجلی اور گیس کی بندش عوام دشمنی ہے انہوں نے کہا ہیکہ بلوچستان سے نکلنے والی سوئی گیس سے پاکستان کے دور دراز علاقے تو مستفید ہو رہے ہیں مگر بلوچستان کے غریب عوام اس سہولت سے محروم ہیں انہوں نے کورکمانڈر بلوچستان وزیر آعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں