قلات ،قومی شاہراہ پر کنٹینر نے کار کو کچل ڈالا ،حادثے میں پانچ افراد جاں بحق

جمعہ 22 فروری 2019 18:24

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) قلات ریج کے قریب قومی شاہراہ پر کنٹینر نے کار کو کچل ڈالا حادثے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز بلوچستا ن کے ضلع قلات سے پندرہ کلومیٹر دور ریج کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانے والے کنٹینر مخالف سمت سے آنے والی کار کے ساتھ ٹکرا گئی حادثے میں پانچ افراد موقع پر جاںبحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے اطلاع ملتے ہی لیویز حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر ایک شدید زخمی محمد یحیٰ کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لیئے کوئٹہ روانہ کردیا گیاجاں بحق ہونے والوں میں منظور احمد نصیب اللہ طاہر خان شامل ہیں جبکہ دو کی شناخت نہیں ہو سکی قلات پولیس نے کنٹینر کے ڈرائیور محمد عمران کو گرفتار کر کے کنٹینر کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ تین جاں بحق افراد کی شناخت پر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا ء کے حوالے کردیں ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں