قلات ریج کے قریب قومی شاہراہ پر کنٹینر نے کار کو کچل ڈالا، حادثے میں پانچ افراد موقع پر جاںبحق

جمعہ 22 فروری 2019 22:03

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) قلات ریج کے قریب قومی شاہراہ پر کنٹینر نے کار کو کچل ڈالا حادثے میں پانچ افراد موقع پر جانبحق ہو گئے اور ایک شدید زخمی ہو گیا جانبحق ہونے والے تین افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا گیا ہے حادثہ کنٹینر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تفصیلات کے مطابق بلوچستا ن کے ضلع قلات سے پندرہ کلومیٹر دور ریج کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانے والے کنٹینر مخالف سمت سے آنے والی کار کے ساتھ ٹکرا گئی حادثے میں پانچ افراد موقع پر جانبحق اور ایک زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی لیویز حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر ایک شدید زخمی محمد یحیٰ کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لیئے کوئٹہ روانہ کردیا گیاجانبحق ہونے والوں میں اسد اللہ ،محمد شریف، عبدالمنان، منظور احمد، طاہر خان شامل ہیں جانبحق ہونے والوں میں سے تین کا تعلق کوئٹہ سے بتایا گیا ایک کا تعلق مسلم محلہ قلات اور ایک کا بینچہ سے بتایا جاتا ہے قلات پولیس نے کنٹینر کے ڈرائیور محمد عمران کو گرفتار کر کے کنٹینر کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ جانبحق ہونے والے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں