قلات میں تھری جی انٹرنیٹ اور ای وی او انٹرنیٹ سسٹم دوسال سے بند

ہفتہ 23 فروری 2019 17:28

قلات میں تھری جی انٹرنیٹ اور ای وی او انٹرنیٹ سسٹم دوسال سے بند
قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) قلات میں تھری جی انٹرنیٹ اور ای وی او انٹرنیٹ سسٹم کے بند ہوئے دوسال مکمل ہوئے گئے انٹرنیٹ کی بند ش سے نہ صرف طلبا ء و طالبات صحافیوں تعلیمی اداروں اور دفاتر میں کام کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے قلات کے شہریوں نے انٹرنیٹ کی بحالی کے لیئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو موجودہ وزیر اعلیٰ جام کمال سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی مگر قلات کی انٹرنیٹ بحال نہیں ہوئی انٹر نیٹ کی بحالی کے لیئے سینیٹر میر کبیر محمد شہی سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے سینٹ و قومی اسمبلی میں مسئلہ اٹھایا مگر کہیں سے شنوائی نہیں ہو ئی اور آج قلات میں انٹرنیٹ کے بندش کی دوسری سالگرہ منائی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق قلات سمیت بلوچستا ن کے پانچ اضلاع میں فروری 2017 میں تھری جی انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل ای وی او سسٹم کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر بند کر دیا گیا مگر دیگر اضلاع میں بعد ازاں مختلف اوقات میں تھری جی انٹر نیٹ اور ای وی او سسٹم کو بحال کردیا گیا مگر قلات کے شہری تا حال اس جدید سہولت سے محروم ہیں قلات میں انٹرنیٹ کی بندش سے نہ صرف جدید تعلیمی حاصل کرنے والے طلباء جو انٹرنیٹ سے استفادہ کرتے تھے محروم ہو گئے ہیں بلکہ انٹر نیٹ کی بندش سے کاروباری حضرات اور سر کاری ملازمین کے بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیںموجودہ دورجدید میں انٹرنیٹ نے نہ صرف تعلیم کی حصول میں جدت پیدا کی ہے بلکہ حصول تعلیم کو بھی نہایت ہی آسان بنا دیا ہے اور موجودہ دور کی معلومات حاصل کرنے کا بہت بڑ خزانہ ہے مگر بد قسمتی سے قلات کی شہری اس جدید دور کی سہولت سے محروم ہیں جو کہ ان کے لیئے نہایت ہی ضروری ہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں