سرکاری افسران و عملہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،حافظ محمدطاہر

قلات ڈویژن وسیع و عریض علاقہ ہے ،لوگ دور دراز سے اپنے مسائل لیکر ہمارے پاس آتے ہیں ،بجائے انہیں دفتروں کے چکر لگانے کے جائز مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں،کمشنرقلات ڈویژن

جمعرات 14 مارچ 2019 19:04

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) کمشنرقلات ڈویژن حافظ محمدطاہر نے کہا ہے کہ سرکاری آفیسران و عملہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں قلات ڈویژن وسیع و عریض علاقہ ہے لوگ دور دراز سے اپنے مسائل لیکر ہمارے پاس آتے ہیں بجائے انہیں دفتروں کے چکر لگانے کے ان کے جائز مسائل فوری طور پر حل کریں اس سلسلے میں سستی و کاہلی برداشت نہیں کریں گے خضدار سمیت قلات ڈویژن کے لوگ بہت تعاون کرنے والے ہیں میرادفتر اور گھر کے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے وہ اپنے جائز اور حل طلب مسائل کے لئے کسی بھی وقت میرے پاس بغیر کسی سفارش کے آسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد آفیسران و عملہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی اے سی پی ریونیو قلات ڈویژن انجینئر عائشہ زہری اے سی پی عبدالغنی عالیزئی وائس پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ڈاکٹر سجاد احمد کرد و دیگرآفیسران و عملہ بھی موجود تھے کمشنر قلات ڈویژن ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا کہ خضدار کے عوام محب وطن اور امن دوست ہیں میری کوشش ہوگی کہ تمام طبقات کے ساتھ مل کر قلات ڈویژن کی خوشحالی خصوصا تعلیم کی فروغ اور دیر پا امن و امان کو مزید بہتر بنایا جاسکے امن و امان تعلیم صحت میری ترجیح ہوگی اور علاقہ کے عوامی نمائندوں قبائلی عمائدین کی مشاورت سے ترقی کا عمل جاری رکھیں گے امن و امان کی صورتحال اور شہر کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے خضدار ہم سب کا شہر ہے یہاں کے لوگ انتہائی پرامن و ترقی کے عمل میں ساتھ دینے والے لوگ ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے خضدار میں امن و امان کے حوالے سے کمشنر قلات ڈویژن کو بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں