تجاوزات کیخلاف بھرپورکارروائی جاری،گرانفروشوں کوبھی کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا،سسٹنٹ کمشنرقلات میرمحمد ایوب مری

ہفتہ 16 مارچ 2019 23:16

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) اسسٹنٹ کمشنرقلات میرمحمد ایوب مری نے کہا ہے کہ معزز عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کیخلاف بھرپورکارروائی جاری ہے۔گرانفروشوں کوبھی کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنرشیہک بلوچ کے خصوصی ہدایت پر بازار کے اچانک دورے کے موقع پرآن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر لائن آفیسرغلام مرتضی عمرانی،جان محمد لانگو،ثنا اللہ محمد حسنی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے بازار میں مختلف دکانوں میں صفائی کے معیار، سرکاری نرخ نامے اور اشیائے خوردونوش کے معیاد بھی چیک کئے جب کہ صفائی کی خراب صورتحال پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے ایک بیکری مالک کو جرمانہ کیا تاہم جرمانہ کی عدم ادائیگی کی بناپرانہیں گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے کسی کومن مانی نہیں کرنے دینگے خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گاہم عوام کوریلیف دینے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیا کی فروخت اور ڈیٹ ایکسپائر اشیا کی فروخت پرکسی دکان سے ڈیٹ ایکسپائر اشیا برآمد ہوا تو ان کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ معزز عدالت کے احکامات کی روشنی میں قلات میں تجاوزات کے خلاف بھرپورکاروائی جاری ہے اس بارے میں بھی کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔عوام تجاوزات سے گریز کرے اورسرکارکے ساتھ تعاون کریںتاکہ شہرکی اصل خوبصورتی مزیدبحال ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں