قلات لیویز کی کارروائی،مستونگ لیویزکومطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

بدھ 17 اپریل 2019 00:16

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) قلات لیویز کی کارروائی،مستونگ لیویزکومطلوب اشتہاری ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرقلات میرمحمدایوب مری نے رسالدارمیجررعلی اکبرمینگل کے ہمراہ گرفتارملزم کومیڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قلات شیہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قلات میر محمد ایوب مری کے نگرانی میں قلات QRFکے کمانڈوز نے چھاپہ مار کر اشتہای ملزم محمد اسحاق ولد سلیمان خان قوم ساسولی سکنہ کمند نیمرغ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم لیویز تھانہ کردگاپ ضلع مستونگ کو ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 4/2017بجرم زیر دفعہ 392.435.427ت پ میں مطلوب تھا ۔ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو لیویز تھانہ کردگاپ کے حوالہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں