ماہ صیام صبر برداشت اور نیکیاں کمانے کا موقع ہے ، اس ماہ کو پانیوالے خوش قسمت ہیں ،ڈپٹی کمشنر قلات

جمعہ 26 اپریل 2019 00:05

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء)ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ نے کہا ہے کہ ماہ صیام صبر برداشت اور نیکیاں کمانے کا موقع ہے خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جو اس ماہ کو پاتے ہیں اور اللہ کے حکم کی تکمیل کرتے ہیں اس با برکت ماہ میں دکاندار زخیرہ اندوزی اور ہوشرباء مہنگاہی کے بجائے عوام کو ریلیف دیں ماہ صیام میںعوام کو ریلیف دینے کے لیے رمضان بازار کا انعقاد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ محمد ابراھیم لانگو سپرنٹنڈنٹ حاجی ابراہیم بنگلزئی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ نے کہا کہ ماصیام ہمیں بھائی چارہ اور صبر وبرداشت کا درس دیتی ہے ماہ صیام میں کسی کو بھی عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے گرانفروش اور زخیرہ اندوزئی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستا بازار لگایا جائے گا جس کے لیے جگہ متین کا جارہا ہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں