-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر قلات کا دورہ ،مختلف شعبوں کا معائنہ

جمعرات 16 مئی 2019 21:45

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات سید مقصود شاہ کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر قلات کا دورہ ،مختلف شعبوں کا معائنہ اورطلباء سے گفتگوتفصیلات کے مطابق اے ڈی سی قلات مقصود شاہ نے ٹی ٹی دی کادورہ کیااس موقع پر انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور کے چیلنجوں کا مقابلہ ہم علم وہنر کے زریعے کر سکتے ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر حاصل کرنا بے حد ضروری ہیں ہمارے علاقوں میں ہنر مند لوگوں کی بہت کمی ہیں ہمارے ملک اور دیگر ممالک میں ہنر مند افراد کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہیں خصوصا سی پیک کے حوالے سیجو بلوچستان میں بن رہے ہیں اس میں ہنر مند لوگوں کی ضرورت ہیں ہنر مند لوگ کھبی بے روز گار نہیں ہو سکتے بے روز گاری پر قابو پانے کے لیے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنا چائیں تاکہ نوجوان ہمارے مستقبل ہیں وہ ہنر سیکھ کر ملک و قوم کی بہتر خدمت کرکے ملک کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں