ئ*قلات میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچادی،فصلیں اور باغات کو شدید نقصان

ًبند سیلابی ریلے میں بہہ گئے، مواصلاتی نظام درہم برہم، پانی گھروں میں داخل،لیویز چوکی کو بھی نقصان غ*زمینداروں اورٹھیکیداروں کوکروڑوں کانقصان ،علاقے کو آفت ذدہ قراردینے کامطالبہ

جمعرات 16 مئی 2019 21:45

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) قلات میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، کھڑی فصلیں اورباغات کو شدید نقصان، سیلابی ریلے میں بندات بہہ گئے، مواصلاتی نظام درھم برھم، پانی گھروں اور ٹیوب ویلز میں داخل،لیویز چوکی کو بھی نقصان ،زمینداروں اورٹھیکداروں کوکروڑوں کانقصان ،علاقے کو آفت ذدہ قراردینے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق قلات گرانی، مرجان ،مہلبی وملحقہ علاقوں میں جمعرات کے روز دوپہر کو گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، ژالہ باری سے باغات اور کھڑی فصلیں جن میں گندم پیاز،مٹر،ٹماٹر سمیت دیگر کو تباہ کرکے رکھ دیا جبکہ بندات بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے۔

جس سے زمینداروں اورٹھیکداروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کاسامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

جبکہ سیلابی ریلے کا پانی ٹیوب ویلز میں جانے سے متعدد ٹیوب ویلوں کے سمرسیبل کیبل اور ٹرانسفارز جل گئے ۔ جبکہ پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے لوگ اونچی مقامات پر چڑھ گئے۔جبکہ رابطہ سڑکیں سیلابی ریلے میں بہنے سے ملحقہ علاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہوا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

جبکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لیویز چیک چوکی میں پانی داخل ہوا جس سے چوکی میں موجود سامان و چوکی کو نقصان پہنچا۔ جبکہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی سیلابی ریلیکی وجہ سے متاثر ہوئی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جبکہ سیلابی ریلے سے آرسی ڈی شاہراہ کوبھی نقصان پہنچا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قلات میرمحمدایوب مری، ایس پی دوستین دشتی لائن غلام مرتضی عمرانی سمیت دیگر نے متاثرہ جگہوں کا معائنہ کیا۔

اور لوگوں کو ریسکیوکیا۔ اس موقع پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے موٹرسائیکل سوار کو بھی لیویز اہلکاروں نے ریسکیو کیا۔ اس موقع پر متاثرین نے آن لائن نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی بارشوں سیلاب اور ژالہ باری سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں اس کے ازالے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت ،پی ڈی ایم اے ودیگر اعلی حکام ریلیف فراہم کرکے علاقے کو آفت ذدہ قرار دیکر تمام زرعی بلز معاف کئے جائیں اور ان کے ساتھ مالی امداد کرکے انہیں ریلیف دی جائے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں