قلات سمیت پورے بلوچستان میں روزگار کے مواقع انتہائی محدودہیں،صالح خلجی

جمعرات 23 مئی 2019 00:22

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری صالح خلجی انفارمیشن علی احمدبلوچ نے میراحمدیارخان پریس کلب قلات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات سمیت پورے بلوچستان میں روزگار کے مواقع انتہائی محدودہیںہزاروں آسامیوں کے خالی ہونے کے دعوے صرف طفل تسلی کے سوا کچھ نہیںسالانہ بجٹ میں ہزاروں آسامیاں مختص کی جاتی ہے مگربھرتی نہ کرکے بے روزگارنوجوانوں کے حقوق ہڑپ کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے نوکریوں کے حصول کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیںاکثر نوجوان سرکاری نوکری کی خواہش وانتظارمیں اوورایج ہوچکے ہیںبڑھتی ہوئی آبادی اور روزگار کے مواقع کی کمی کے باعث ضلع قلات سمیت پورے صوبے میں نوجوان نسل سرکاری نوکری کے حصول کے لئے دربدر ہے انہوں نے کہاکہ جب کبھی سرکاری آسامیوں کا اعلان ہوتا ہے توبیروزگار نوجوان درخواستیں جمع کرواتے ہیں مگرمیرٹ کی پامالی کی وجہ سے اب متعدد نوجوان مایوس ہوچکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بیروزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں