قلات، آر ٹی ایس ایم اور ڈی سی کوئٹہ کے معاندانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، نثار احمد نورزئی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:51

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع قلات کے صدر نثار احمد نورزئی، جنرل سیکرٹری عبدالغنی زہری، نائب صدر عید محمد ملازئی، چیئرمین غلام مصطفی بنگلزئی، وائس چیئرمین ثنااللہ ثنا، شمس پندرانی، مجیب الرحمان نیچاری، لیاست علی لہڑی و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آر ٹی ایس ایم اور ڈی سی کوئٹہ کے معاندانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

سیسا ضلع قلات کی ضلعی کابینہ نے ڈی سی کوئٹہ اور آر ٹی ایس ایم کے غلط بیانی اور اس کے نتیجے میں ڈی او کوئٹہ کی اہانت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس ایم کے غلط بیانی غلط رپورٹنگ اور منفی رویے کے باعث ہائے روز آفیسرز کی اہانت و توہین ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

آر ٹی ایس ایم کے غلط رپورٹنگ کے باعث ڈی او کوئٹہ کی اہانت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سیسا مطالبہ کرتی ہے کہ ڈی او کوئٹہ کو واپس کوئٹہ میں تعینات کیا جائے جبکہ ڈی سی کوئٹہ کو فلفور ٹرانسفر کیا جائے ۔

سیسا وزیراعلی بلوچستان، وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئندہ آر ٹی ایس ایم کو لگا دیا جائے ورنہ تعلیمی اداروں میں ان کا داخلہ بند کر دیا جائے گا اور ان سے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا جائیگا۔ سیسا قلات نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی تعلیمی آفیسران کو بااختیار بنا کر ان کا ساکھ بحال کیا جائے اور آئندہ کسی بھی قسم کی دراندازی اور مداخلت کو بند کیا جائے ورنہ دوسری طرف سیسا قلات آفیسرز کی دفاع کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ سیسا قلات مرکز کے احکامات پر ہر وقت اور بروقت جدوجہد اور اقدامات اٹھائے گی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں