قلات:موٹر سائیکل کھائی میں جا گرنے سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی

ہفتہ 8 جون 2019 23:42

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2019ء) بلوچستان کے علاقے قلات میں موٹر سائیکل کھائی میں جا گرنے سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی تفصیلات کی مطابق قلات کے علاقے نیمرغ کھنڈ کے مقام پر تین افراد موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ موٹرسائیکل بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں عبدالقیوم جاں بحق جبکہ دو بھائی عبدالاحد،محمدابراہیم شدید زخمی ہوگئے۔ قلات لیویز نے لاش اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں