قلات رمضان المبار ک کے بعد کیسکو کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا گیا

پیر 10 جون 2019 22:19

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) قلات رمضان المبار ک کے بعد کیسکو کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا گیا رمضان شریف میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی تھی مگر اب لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہیںقلات اور گردونواح میں بجلی کے طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئی ہے کیسکو کی جانب سے رمضان ا لمبارک کے ختم ہو تے ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں اور لوگ پانی کے حصول کے لیئے سرگردان ہو گئے ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے کیسکو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کرنا قلات کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے بجلی وافر مقدار میں ہونے کے باوجود شہریوں کو بجلی فراہم نہ کرنا کیسکو کی عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں