قلات نیچارہ پندران زہری گنداوہ روڈ کو سی پیک میں شامل کیا جائے، جہانزیب جتک

جمعرات 13 جون 2019 21:48

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2019ء) قبائلی رہنماجتک قبیلے کے سرکردہ شخصیت سردار زادہ جہانزیب جتک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قلات نیچارہ پندران زہری گنداوہ روڈ کو سی پیک میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس روڈ کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کے سفر میں بہت کمی ہو جائے گی اور اس روٹ کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کے عوام کو کافی فائدہ حاصل ہوگا جبکہ فروٹ سبزیاں سمیت دیگر مارکیٹ اشیا کم وقت میں مارکیٹ کو پہنچ جائے گی انہوں نے کہا کہ ونگوں والا روٹ نا کام رستہ ہے جب بارش ھو جاتی ہے تو روڈ کے قریب والے پہاڑ سے پھتر اور مٹی گر جاتی ہے جسکی وجہ سے اکثر ونگوں والا روڈ بند ہو جاتا ہے لیکن قلات زہری ٹو گنداوہ والا روٹ کامیاب ہے انہوں وزیراعلی بلوچستان جام کمال صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو سے پرزور اپیل کیا کہ موجودہ بجٹ میں قلات ٹو زہری گنداوہ روڈ کے لئے فنڈ مختص کئے جائے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں