قلات کے کلی رودینی کا ٹیوب ویل کافی عرصے سے خراب

ٹیوب ویل کی خرابی کا ڈپٹی کمشنر فوری طور پر نوٹس لیکر مرمت کے احکامات جاری کرے،جے یو آئی نظریاتی قلات

بدھ 19 جون 2019 22:35

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) قلات کے کلی رودینی کا ٹیوب ویل کافی عرصے سے خراب ہیں۔ ٹیوب ویل کی خرابی کا ڈپٹی کمشنر فوری طور پر نوٹس لیکر مرمت کے احکامات جاری کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام نظریاتی قلات کے سینئر رہنما شیراحمد رودینی عبدالرزاق نیچاری غلام مصطفی جتک قاری غلام صادق جتک و دیگر نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ کلی رودینی کا ٹیوب ویل کافی عرصے سے خراب ہے مکینوں کو پانی کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نح کہا کہ کلی رودینی کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا تین ہفتوں سے ٹیوب ویل خراب ہے جس کی وجہ سے عوام پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں