ٓپاک فوج کی موجودگی میں بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا، میرضیاء اللہ لانگو

بلوچستان کے ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں شمولیت کی پھر دعوت دیتے ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں کو گلے سے لگانے کو آج بھی تیار ہیں ،وزیرداخلہ بلوچستان کا تقریب سے خطاب

جمعہ 9 اگست 2019 22:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ہم دنیا کی اعلی صلاحیتوں کی مالک فوج رکھتے ہیں، جس کی موجودگی میں بھارت سمیت دیگر دشمن کبھی بھی اپنے مکروہ و مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے،کشمیریوں پر بھارتی بربریت اور مظالم کی مثال نہیں ملتی، کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، ناراض لوگوں کو ایک بار پھر قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں ،ہم انہیں گلے لگانے کیلئے تیار ہیں، جو فراری بھائی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں انکی ہر ممکن خدمت اور ان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

چودہ اگست یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال قلات میں پارود سے بیس فراریوں کی جانب سے ہتھیار پھینکنے والوں میں امدادی رقوم کی تیسری قسط تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی شیہک بلوچ، ایس پی دوستین دشتی، اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد زاہد لانگو، بی اے پی کے رہنما سید آغا حبیب شاہ،میر جلیل لانگو، کامریڈ سلام لانگو، میر عبدالصمد عمرانی،محمد نور فاروقی،سرجیت کمار نانک چند سمیت ضلعی آفیسران ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران و قبائلی عمائدین معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان کے عوام کو ورغلا کر پاک وطن کے خلاف اکسا کر انکے ذہنوں میں نفرت ابھارا تھا وہ لوگ آج حقیقت جان کر دشمن کی صف سے الگ ہوکر پاکستان کی خدمت کیلئے میدان میں اترے ہیں یہ دشمن کی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں۔آج ملک بھارت اور دیگر پاکستان دشمن ممالک اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے دشمن کو زیر کرنے کیلئے ہمارے فورسز اور عوام سب متحد ہیں۔

قومی دھارے میں شامل تمام لوگ ہمارے بھائی ہیں امید ہیکہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے علاقوں میں سکول، واٹر سپلائی اور سولر سسٹم دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے اس کی ہمیں قدر کرنی چاہئیے ملک بھر میں چودہ اگست شایان شان طریقے سے منائیں گے صوبہ سمیت قلات میں محب وطن پاکستانی بھی اپنی آزادی کا دن بھر پور طریقے سے منائیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں