قلات، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پولیس لائن اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوبدار کی جانب سے اسپورٹس ویک کے مختلف میچز کے مقابلے جاری

منگل 1 اکتوبر 2019 22:41

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2019ء) قلات میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پولیس لائن اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوبدار کی جانب سے اسپورٹس ویک کے مختلف میچز کے مقابلے جاری ہے۔اسپورٹس ویک کے دوسرے روز کے فٹبال میچ گورنمنٹ بوائز ہائی پولیس لائن بمقابلہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوبدار کے مابین کھیلا گیا۔ میچ کے مہمان خاص گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے استاد مولانا عطا اللہ اختری تھے۔

جنکا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر دونوں سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلبا بڑی تعداد میں موجود تھے۔جبکہ فٹبال میچ کے علاوہ ، کرکٹ، ڈاک دوڑ ،سو میٹر دوڈ،مینڈک دوڈ، تین ٹانگوں کی دوڑ سمیت دیگر مقابلے ہوئے ۔اس موقع پر اساتذہ ،طلبا اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عطا اللہ اختری نے کہا کہ ٹو سکولز اسپورٹس ویک کے انعقاد پر دونوں سکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی بہتر جسمانی نشو ونما ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

کھیل انکے لئے انتہائی مفید ہے۔ طلبا زیادہ تعداد میں تمام کھیلوں کے مقابلوں میں دلچسپی رکھتے ہوئے حصہ لے رہے ہیں۔ان مقابلوں میں حصہ لینے سے ان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں اجاگر ہونگے اور انکو حوصلہ افزائی ملے گی۔اس موقع پر بوائز ہائی سکول پولیس لائن اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوبدار کی فٹبال ٹیموں کا میچ انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ہائی سکول پولیس لائن کی ٹیم نے ہائی سکول چوبدار کی ٹیم کو شکست دیکر میچ اپنے نام کرلیا۔

جبکہ کرکٹ میچ کے مقابلے میں بھی گورنمنٹ ہائی سکول پولیس لائن نے چوبدار سکول کے ٹیم کو شکست دیدی۔اسی طرح 100میٹر دوڑ مقابلے میں پہلی پوزیشن ہائی سکول پولیس لائن کے اسامہ ،دوسری پوزیشن پولیس لائن سکول ہی کے کھلاڑی صفی اللہ،ڈاک دوڑ کے مقابلے میں چوبدار سکول کے مدثر نے پہلی پوزیشن جبکہ دوسری پوزیشن پولیس لائن کے کریم بخش ، مینڈک دوڑ مقابلے میں پہلی پوزیشن پولیس لائن کے عبدالرحمان جبکہ دوسری پوزیشن بھی پولیس لائن کے ابرار نے حاصل کی۔ جبکہ تین ٹانگوں کی دوڑ کے مقابلے میں چوبدار سکول کے مظفر نے پہلی، دوسری پوزیشن پولیس لائن ہائی سکول کے طالبعلم نیحاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں