قلات ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری ،قتل ،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار

بدھ 2 اکتوبر 2019 23:22

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) قلات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار ڈی ایس پی قلات پولیس منظور احمد مینگل کے مطابق قلات پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ قلات پولیس کو 2013 سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزمان قلات میںکلی ناصر آباد میں خفیہ مقام پر چھپے ہوئے ہیںجس پر ایس ایس پی دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر قلات پولیس کی ایک ٹیم نے ملزم کے خفیہ کمین گا پر چھاپہ مار کر دو ملزمان غلام اللہ ولد حسین خان گل محمد ولد جنگی خان اقوام جتک سکنہ ناصر آباد کو گرفتار کر لیا ہے قلات پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں