کمشنر قلات ڈویژن کامختلف اسکیموں کا معائنہ

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 18:43

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہرنے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی و چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغرکے خصوصی ہدایت پر قلات ڈویژن میں مختلف اسکیموں کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ ۔ایس ای بی اینڈآر فیض محسن بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ۔واٹر منیجمنٹ قلات محمدیوسف زہری ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ و ڈوپلمنٹ قلات ڈویژن محمد صادق نوتانی ایس ڈی او بی اینڈ قلات آر امیرالملک اے سی خالق آباد زاہد بلوچ کے ہمراہ ضلع قلات میں مختلف اسکیموں کا معائنہ کیا ایس ڈی او بی اینڈ آر امیرالملک و ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ قلات محمدیوسف زہری نے بریفنگ دئیے کمشنر قلات ڈویژن نے کہاہے کہ پیشہ ورانہ مہارت کو عمل میں لاتے ہوئے معیار و میرٹ کا بول بالا کرنا اور عوامی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا انتہائی اہم فرائض میں شامل ہے ، محکمہ جات کے سربراہان جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائیں ، تاکہ اسکیمات بروقت مکمل ہوں ان سے عوام کو برقت سہولیات ملے اور قومی وسائل کا ضیاع نہ ہوں ترقیاتی منصوبوں میں سست روی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا متعلقہ آفیسران ترقیاتی اسکیموں کو اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں اورہفتہ وار کارکردگی رپورٹ ڈپٹی کمشنرز کو پیش کریں کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال پایا گیا تو ٹھیکدار و متعلقہ آفیسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں جائیں گے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف سیکرٹری کے ہدایات کی روشنی میںایک ٹیم کے ہمراہ قلات ڈویژن کے مختلف اسکیموں کا معائنہ کررہاہوں تاکہ ایک مفصل رپورٹ مرتب کرکے حکومت کو پیش کروں اس موقع پر ڈی سی قلات شہک بلوچ نے کمشنر قلات ڈویژن کو جشن قلات کھیل و ثقافتی میلہ 2019کے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ 12اکتوبر کو جشن قلات کھیل و ثقافتی میلہ کا افتتاح وزیر اعلیٰ بلوچستان ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ بلوچستان و چیف سیکرٹری کریں گے میر احمد یار خان فٹبال اسٹیڈیم میں فٹبال میچز ۔ماڈل ہائی اسکول قلات میں بچوں کے تفریح کے لئے کراچی طرز کے جھولے اور قسم قسم کے مزہ دار کھانوں کے اسٹالز محفل موسیقی ۔آرٹ نمائش ۔اسٹیج ڈرامے ۔ثقافتی نمائش ۔رائفل شوٹنگ ۔پی ٹی شو ۔سائیکل ریس بلوچی چاپ و دیگر خوب صورت پروگرامز شامل ہیں جبکہ خواتین کے لئے گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں مینا بازار و اسٹالز لگائے جائیں گے اور براہوئی و اردو محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا جائے گاجس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ جشن قلات کھیل و ثقافتی میلہ سے قلات کے عوام کو ایک تفریحی سہولت مہیاہونے کے ساتھ ساتھ ان کی تاریخی ثقافت پوری دنیا میں اجاگر ہوگی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں