قلات ،سلام ٹیچر ڈے کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 18:43

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) قلات میں سلام ٹیچر ڈے کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا گورنمنٹ گرلز کالج قلات میں منعقدہ تقریب سے پرنسپل پروفیسر عبدالحی دہوار اور دیگر اساتزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اساتزہ اپنی فرائض محنت اور لگن سے ادا کرے تو ان کا نام رہتی دنیاتک یادرکھی جائے گی اس موقع پر طالبات نے اپنے اساتزہ کو سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے تحائف اور کارڈز بھی دیئے گورنمنٹ بوائز کالج قلات میں بی ایس زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات نے پروفیسر اورلیکچرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر انور نسیم مینگل نے کہا کہ ہم آج جس مقام پر کھڑے ہیں وہ ہماری اساتزہ کی جدجہد کا نتیجہ ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ تمام طلباء اپنے اساتزہ کی عزت کرتے ہوئے ان کے رہنمائی میں آعلیٰ مقام حاصل کریں گے اس موقع پر پروفیسر سید عثمان شاہ پروفیسر سجاد مینگل انور نسیم اور دیگر نے سلام ٹیچر کی تقریب کا کیک بھی کاٹا اور طلباء و طالبات نے اپنے ٹیچرز کو تحائف اور کارڈز پیش کیئے اسی طرح یونیک گرائمر مڈل اسکول قلات میں بھی سلام ٹیچر ڈے منایا گیا اور اسکول کے ننے منے بچوں نے اساتزہ کی عزت اور عظمت کے بارے میں تقاریر کیئے اور اسکول کے ڈائریکٹر محمد یعقوب مینگل اور دیگر اساتزہ نے خطاب کیا جبکہ سکول کے طلباء و طالبات نے اپنے اساتزہ کو تحائف اور کارڈز پیش کیئے

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں