صحت مند ذہن کیلئے صحت مند جسم ،صحت مند جسم کیلئے کھیلوں میں حصہ لینا لازمی ہے ،شہیک بلوچ

مثالی طالب علم کلاس اور کھیل کے میدان دونوں میں نمایا نظر آتا ہے ،ڈپٹی کمشنر کا کھلاڑیوں اوراساتذہ کر ام سے خطاب

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 18:44

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ نے کہا ہے کہ صحت مند ذہن کے لئے صحت مند جسم کا ہونا بہت ضروری اور صحت مند جسم کے لیے کھیلوں میں حصہ لینا لازمی ہے مثالی طالب علم کلاس اور کھیل کے میدان دونوں میں نمایا نظر آتا ہے نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں بھی طلباء کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہو تیں ہیں گولڈنگ سپورٹس ویک کے انعقاد پر گورنمٹ ہا ئی سکول پولیس لائن اور ہائی سکول چوبدار کے اساتزہ کرام لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائن گراونڈ میں گورنمنٹ ہائی سکول پولیس لائن اور گورنمنٹ ہائی سکول چوبدار کی جانب سے مشترکہ گولڈن سپورٹس ویک کے فائنل فٹبال میچ میں بطور مہمان خاص کھلاڑیوں و اساتزہ کرام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر عزیز الرحمان رند ڈی ایس پی منظور احمد مینگل پرنسپل ہا ئی سکول پولیس لائن حاجی محمد انور دہوارہیڈ ماسٹر ہائی سکول چوبدار مجیب الرحمان نیچاری اساتزہ کرام اور شائقین فٹبال بڑی تعداد میں موجود تھے سپورٹس ویک کا شاندار فائنل میچ ہائی سکول پولیس لائن اور ہائی سکول چوبدار کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ پیلنٹی ککس کے زریعہ پولیس لائن ہائی سکو ل نے اپنے نام کردیا قبل ازیں دونوں اسکولوں کے اساتزہ کرام کے درمیان ایک نمائشی فٹبال میچ کھیلا گیا جو کہ بہت دلچسپ رہا طلباء اور شائقین نے میچ سے خوب لطف اٹھا یا اس دوران دونوں اسکولوں کے طلباء کے درمیان رسہ کشی اور جمپنگ کا مقابلہ بھی کیا گیا رسہ کشی میں چوبدار جبکہ جمپنگ میں ہائی سکول پولیس لائن کے طالب علم نے جیت اپنے سکول کے نام کردیا آخر ڈپٹی کمشنر و دیگر نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں