جشن قلات کے رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری

منگل 15 اکتوبر 2019 23:31

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) جشن قلات کے رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز قلات میں جشن قلات کے سلسلے میں گدھا گاڑی اور سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا سائیکل ریس قومی شاہراہ بسم اللہ ہوٹل سے شروع ہو کر ایلیمینٹری کالج پہنچ کر ختم ہوئی سائیکل ریس میں محمد خان محمد حسنی نے تیرہ کلومیٹر کا فاصلہ بارہ منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی عبدالمجید نے تین سکنڈ کی فرق سے دوسری اور علی اصغر نے پانچ سکنڈ کی فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ریس میں شریک ایک سائیکلسٹ ریس کے اختتام پرتھک کر بیہوش ہو گئی جنہیں ریس میں موجود ڈاکٹرز نے ابتدائی طبعی امداد کے بعد فارخ کردیا جبکہ گدھا گاڑی ریس میں تین کلومیٹر کے فاصلے میں کاغزی نامی گدھاگاڑی نے میدان مار لیا اس ریس میں راجا اور بانگو نے بلترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اس دلچسپ مقابلے کو شہریوں کی بڑی تعداد نے انجوائے کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں