کمشنر مکران ڈویثرن کیپٹن (ر) طارق زہری کو ان کے آبائی قبرستان رئیس توک میں سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:51

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) کمشنر مکران ڈویثرن کیپٹن (ر) طارق زہری کو ان کے آبائی قبرستان رئیس توک میں سپرد خاک کردیا گیا وہ گزشتہ بینچہ کے مقام پر ٹریفک خوف ناک حادثے میں جانبحق ہو گئے تھے حادثے میں ان کا ڈرائیور گن مین سمیت چار افراد جانبحق ہو گئے تھے کمشنر مکران ڈویثرن گزشتہ روز کوئٹہ میں میٹنگ میں شرکت کے بعد واپس تربت جارہے تھے کہ قلات سے پچاس کلومیٹر دور قومی شاہراہ بینچہ کے مقام پر ان کی گاڑی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی تیل بردار کار سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بڑھک اٹھی تھی حادثے میں چار افراد موقع پر جھلس جانبحق ہو گئے تھے جوکہ ناقابل شناخت تھے حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا تھابعد ازان رات گئے کمشنر مکران ڈویثرن کیپٹن (ر) طارق زہری کوان کے لواحقین نے شناخت کیا تھا مرحوم کو گزشتہ روز ان کے آبائی قبرستان رئیس توک میں سپردخاک کر دیا گیا ہے وہ ریٹائرڈ کمشنر انور زہری کے بیٹے ایکسئین بی اینڈ آر ارشد مسعود زہری ڈاکٹر عرفان زہری اور جاوید مسعود کے بھائی ملک محمد عمر زہری ملک محمد اکبر زہری کے بھتیجے سابق وی سی ڈاکٹر عبدالمجید باجوائی کے بھانجے تھے حادثے میں کمشنر مکران ڈویثرن کیپٹن (ر) طارق زہری کے ڈرائیور محمدوارث ولد غلام محمد قوم بلوچ سکنہ کیچ گن مین نصیب اللہ ولد محمد عظیم قوم بلوچ سکنہ تربت اور کار کا ڈرائیور نورالدین کی شناخت کر دی گئی ہیں قلات انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیا ہے مرحوم کمشنر مکران ڈویثرن کیپٹن (ر) طارق زہری کے ایصال ثواب کے لیئے زہری ہائوس قلات میں فاتحہ خوانی جاری ہیں گزشتہ روز فاتحہ خوانی میں قبائلی سیاسی رہنمائوں آفیسران اورصحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں