قلات ، سیاسی و سماجی قبائلی رہنما سردار زادہ منیر احمد نیچاری کا سی ٹی ایس پی امیدواروں کے ہمراہ احتجاج

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:48

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) قلات کے سیاسی و سماجی قبائلی رہنما سردار زادہ منیر احمد نیچاری نے سی ٹی ایس پی امیدواروں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ CTSP ٹیسٹ میں جوکہ آوٹ آف کورس سوالات دیئے۔ جبکہ جے وی ٹیچر کیلئے ٹیسٹ ہائی لیول کے یعنی سی ایس ایس اور پبلک سروس کمیشن کے سطح کے دیئے گئے ٹیسٹ سے مطابقت رکھتا تھا۔

جوکہ امیدواروں کیساتھ ظلم اور ذیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع بشمول قلات میں ہزاروں آسامیاں خالی پڑے ہیں۔ اب یہ امید تھی کہ کئی سالوں بعد ان آسامیوں پر بھرتی کئے جارہے ہیں لیکن مذکورہ ٹیسٹ میں کئی غلطیاں بھی تھی جوکہ اس ٹیسٹ والے ادارے پر سوالیہ نشان ہے۔ مختلف اضلاع کے ٹیسٹ میں یہ غلطیاں آتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے عوام اس ٹیسٹ کے حق میں نہیں کیونکہ بلوچستان کے 75 فیصد سکولوں میں ریاضی کے اور سائنس کے ٹیچرز تک نہیں۔

اور وہ بجائے متعلقہ کیٹگری کیلئے ٹیسٹ کے ہائی لیول ٹیسٹ کے سوالات دے رہے ہیں جوکہ کسی بھی امیدوار کو قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان وزیر تعلیم بلوچستان اس کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ نیچاری ہاوس قلات میں آج بروز اتوار 20 اکتوبر سہ پہر تین بجے کو امیدواروں کا اہم اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا کہ اس نا انصافی کے خلاف عدالت عالیہ سے یا محتسب اعلی سے رجوع کرنے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں