علاقہ پندران کش میں آبنوشی کے لئے ایک سرکاری بورنگ منظور ہوئی ہے، میر عبدالمجید پندرانی الہی بخش

پیر 24 فروری 2020 23:37

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) قلات کے علاقے پندران کش کے رہائشیوں میر عبدالمجید پندرانی الہی بخش پندرانی خدابخش پندرانی و دیگر نے کہا ہیکہ علاقہ پندران کش میں آبنوشی کے لئے ایک سرکاری بورنگ منظور ہوئی ہے جس کو اب علاقہ پندران کش سے دور کسی پرائیویٹ شخص پر فروخت کیا گیا ہے اس حوالے سے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پندران کش کے واٹر سپلائی کو آبادی سے دور منتقل کرنا مقامی لوگوں کے ساتھ بڑی ذیادتی ہے واٹر سپلائی پندران کش کے لئے منظور ہوئی اور ٹینڈر ہونے کے بعد دوسرے جگہ شفٹ کرنا کسی صورت برداشت نہیں۔

(جاری ہے)

علاقے کے عوام واٹر اس عمل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ قلات محکمہ پی ایچ ای نے کرپشن کابازار گرم رکھا ہے ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہم ایکسیئن پی ایچ ای اور دیگر ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ پندران کش کے واٹر سپلائی پر جلد از جلد کام شروع کریں تاکہ کلی کے لوگ دور دراز سے پانی لانے کے بجائے انکو قریب سے ہی پانی کی سہولت دستیاب ممکن ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پندران کش کا واٹر سپلائی دوسرے علاقوں میں لگایا گیا تو احتجاج کے ساتھ ساتھ مجبورا عدالت سے رجوع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں